27 نومبر 2026 - 00:43
دشمن کا جواب دینے کے لئے جدید ڈیفنس سسٹمز تیار ہیں، ایڈمرل سیاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے فضائی دفاع کے شعبے میں فوج کی نئی پیداوار اور جدید نظاموں کے ڈیزائن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دشمن کو عملی طور پر ہمارے جدید فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر اس نے حملہ کیا تو اس کے نتائج بھگتے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آرمی کے چیف آف اسٹاف، ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے 12 روزہ اور 40 روزہ مسلط کردہ جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم نے 12 روزہ جنگ اور جنگ رمضان (40 روزہ جنگ) سے بہت سے سبق سیکھے ہیں، اور ان میں سے ایک سبق فضائی دفاع کو مضبوط کرنے پر زیادہ توجہ دینا تھا۔

انھوں نے مزید کہا: ہم نے 8 سالہ دفاع مقدس کے دور کے بعد اس میدان میں بہت اچھے اقدامات کئے تھے، لیکن حالیہ جنگوں میں ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ہمیں فضائی دفاع کے شعبے میں پہلے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایڈمرل سیاری نے واضح کیا: حالیہ مسلط کردہ جنگوں کے بعد کے ایام میں، ہم نے محنت، کوشش، سنجیدگی اور تخلیقی صلاحیت کے ساتھ نئے آلات تیار کئے ہیں جنہیں ہم نے ملکی دفاع کے میدان میں استعمال کیا ہے اور دشمن کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

ایڈمرل سیاری نے فضائی دفاع کے شعبے میں آرمی کی نئی پیداوار اور جدید نظاموں کی تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دشمن کو عملی طور پر ہمارے جدید فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر اس نے حملہ کیا تو اس کے نتائج بھگتے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha